Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ترجیحات

 

ترجیحات

ترجیحات

ترجیحا ت بھی انسان کی شخصیت کا ایک اہم پہلو ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں ۔ ہر انسان اپنے حالات کے مطابق بعض چیزوں کو دوسری چیزوں پر ترجیح دیتا ہے ۔ انتخاب کا یہ اصول پوری زندگی میں ہی کا ر فرما رہتا ہے ۔ دنیا وی زندگی کے بارے میں دین کا تقاضا یہ ہے کہ ہر معاملے میں اخلا قی پہلو کو تر جیح دی جا ئے اور اگر کسی چیز میں اخلا قی اعتبا ر سے کوئی قباحت نہیں ہے تو اس میں انسان آزاد ہے کہ وہ جسے چا ہے تر جیح دے ۔

دنیا کے مقابلے میں آخرت (جو کہ اصل زندگی ہے ) کو تر جیح دینا دین اور عقل دونوں کے لحاظ سے انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ۔ اگر کوئی شخص دنیا کو آخر ت پر تر جیح دیتا ہے تو یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی ایک روپے کو حا صل کر نے کے لئے کروڑوں روپے کا نقصا ن کر لے ۔ ہمیں تر جیح کے اس اصول کو اپنی شخصیت کا حصہ بنا نا چا ہیے  کہ جو چیز ہمارے لئے دنیا اور آخر ت میں زیا دہ فا ئدہ مند ہے اسے اختیا ر کر لیں اور اگر ایسی صورتحا ل سامنے آجا ئے جس میں اگر ہم آخرت بنا نے کی کو شش کر یں تو دنیا میں حا لا ت خر اب ہو تے ہوں اور دنیا بنانے کی کو شش کر یں تو آخر ت تبا ہ ہو تی ہو تو پھر ہر حال میں آخر ت ہی کو ترجیح دیں ۔ اس کی مثا ل یہ ہے کہ اگر کسی کو ما ل حر ام کما نے کا بہتر ین مو قع میسر ہو ۔ اس صورت میں اس کے سامنے دنیا کمانے کا تو بہتر ین مو قع ہے لیکن اس سے آخر ت تبا ہ ہو جا ئے گی ۔ ایسے حا لا ت میں عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ آخرت کو دنیا پر تر جیح دی جا ئے کیوں کہ دنیا کی زندگی چند سال کی ہے اور آخر ت کی لا محدود۔