سنہری باتیں |
"کسی فکرکوقبول کئے بغیر اس پر
غورکرنا آپ کے تعلیم یا فتہ ہو نے کی
نشانی ہے۔"
"جو شخص بہا نہ بنانے میں بہت اچھا ہو وہ کسی اور کام
میں اچھا نہیں ہو سکتا۔"
"بے وقوف آدمی کا اصل المیہ یہ ہے کہ اس کی کوئی حماقت آخری نہیں ہو تی۔"
"شیطان کی کامیابی کے لئے یہی کافی ہےکہ خیروشر کی
کشمکش میں اچھے لوگ کچھ نہ کریں۔"
"پیسہ بدترین آقا مگربہترین غلام ہے۔"
"جنت کا حقیقی مستحق وہ ہے جو قربانی کے درجے میں اس
کا طلبگار بنے آج کا مسلمان تو خواہش کے درجے میں بھی اس کا طلبگارنہیں۔"
"بہترین انسان وہ ہے جو مسائل حل کرتا ہے اور بدترین
وہ ہے جو مسائل پیداکرتا ہے۔"
"خوش ہو نا ہے تو اپنی تعریف سنئے اوراگربہتر ہو نا ہے تو اپنی تنقید سنئے۔"
"جو پڑھ نہیں سکتا اور جو پڑھتا نہیں ہے دونوں یکساں
طور پر جا ہل رہتے ہیں۔"
"وقت کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ اس کا م کا آغا ز ہے
جسے آپ پورانہ کر یں۔"
"جہاز بندرگا ہ میں محفوظ ہو تے ہیں مگر جہاز بندرگاہ
کے لئے بنا ئے نہیں جا تے۔ "
"اگر آپ مسائل سے نجات پا نا چا ہتے ہیں تو انہیں حل کرنا شروع کر دیں۔"
"آپ کا دشمن وہ ہے جس سے آپ کو نقصان پہنچے قطع نظر اس
کے کہ وہ آپ کے خلا ف ہے یا آپ کے ساتھ۔"
"خدانے چیزیں استعمال کرنے اورلوگ محبت کے لئے بنائے
ہیں مگرانسان چیزوں سے محبت اور لوگوں کو استعمال کر تے ہیں۔"
"اصولوں کے لئے جنگ کرنا بہت آسان ہے مگراصولوں کے
مطابق زندگی گزارنا بہت مشکل ہے ۔"
"معلومات نہیں حکمت ڈھونڈیےکیوں کہ معلومات ما ضی کا
علم ہے اورحکمت مستقبل کا۔"
"طاقت ور کا نقصان نہ کیجئے وہ آپ کی دنیا کو خطرے میں
ڈال دے گااور کمزورکا نقصان نہ کیجئے وہ آ پ کی آخرت کو خطرے میں ڈال دے گا۔"
"کسی فرد یا کسی قوم کو ہلا ک کر نا ہے تو اس کی امید
کو مارڈالیے اور اگر اسے تعمیر کرنا ہے تو اس کی امید کو زندہ رکھئے۔"
"منفی انسان کو ہر موقع میں ایک مشکل نظر آتی ہے اور
مثبت انسان ہر مشکل میں ایک موقع دیکھتا ہے۔"
"آنے والا کل اس شخص کا ہو تا ہے جو اس کے لئے تیاری
آج کے دن سے شروع کر دے۔"
"جو وقت کو برباد کر تا ہےوقت اسے برباد کردیتا ہے۔"
"خواب وہ نہیں ہو تے جو آپ نیند میں دیکھا کر تے ہیں
بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جن کے لئے آپ نیند قربان کردیتے ہیں۔"
"جب آپ کو ہر شخص سے شکا یت ہو نے لگے تو دیکھ لیجئے
کہ خرابی کہیں آپ ہی کے اندر تو نہیں۔"
"بس آپ امید کی شا ہر اہ کو اختیا ر کر لیجئے کا میابی
کا ہر راستہ اسی راہ سے نکلتا ہے۔ "
"خوشی سب کچھ پا لینے کا نا م نہیں بلکہ یہ پا ئے ہو
ئے میں خوش رہنے کا نا م ہے۔ "
"مسلسل ترقی کا ایک ہی راز ہےاپنی کامیابیوں کو ریت پر
لکھئے اور اپنی نا کامیوں کو پتھروں پر ۔"
"دولت کی اصل خرابی یہ ہے کہ وہ آدمی کے پا س ہمیشہ
نہیں رہتی اور اگر رہ جا ئے تو آدمی نہیں رہتا۔"
"ہرمشکل سے نکلنے کا ایک راستہ ضرور ہوتا ہے اسے
ڈھونڈئیے اور اگر نہ ملے تو خود ایک راستہ بنا لیجئے۔"
"اچھے لو گو ں سے ان کی غلطیوں کی بنا ء پر قطع تعلق
مت کیجئے اسلئے کہ ان کی غلطیاں بھی غلطی ہی سے ہوا کرتی ہیں۔"
"آپ جو کچھ ہو تے ہیں اس کے ہو نے کا شور اتنا زیا دہ
ہو تا ہے کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں وہ لوگوں کو سنائی نہیں دیتا۔"
"کامیا ب زندگی یہ نہیں کہ آپ کتنے خوش ہیں کامیا ب
زندگی یہ ہے کہ آپ کا پروردگار آپ سے کتنا خوش ہے ۔"
"لو گوں کے دکھ بانٹیے یہ نہیں کر سکتے تو کم ازکم ان
میں اضا فے کا سبب بھی نہ بنیے۔"
"بہترین انسان کو ن ہے اس کا فیصلہ بدترین حا لا ت کیا کر
تے ہیں اسی لئے بہترین لو گ بدترین حا لات سے گھبرایا نہیں کرتے ۔"
"زندگی میں بڑا کام وہی لو گ کرتے ہیں جو خواب دیکھا
کر تے ہیں مگر جو لو گ خواب ہی دیکھتے رہتے ہیں وہ زندگی میں کچھ نہیں کر پا تے ۔"
"کل تک میں دنیا کو بدلنا چا ہتا تھا اور میں بہت نا
کا م تھا آج میں خو د کو بدل رہا ہوں اور میں بہت کا میا ب ہوں ۔"
"اس دنیا میں کامیابی کسی اتفاق کا نا م نہیں کامیابی
اپنے امکا نا ت کو سمجھنے اور انہیں
استعما ل کر نے کا نا م ہے ۔"
"خیر کی روشنی دوسروں تک پہنچانے کے دوہی ذریعے
ہیں یا تو سورج بن کر چمکیے
یا پھر چاند کی طر ح سورج کی روشنی دوسروں تک منعکس کیجئے ۔"
"لمبی قطار کی کو فت سے بچنا ہے تو کریڈٹ لینے والوں
کو چھوڑ کر کا م کر نے والوں کی لائن میں آ جا ئیں یہا ں بہت کم لوگ کھڑے ہو تے
ہیں ۔"
"ہمیں زندگی کے مسائل برے لگتے ہیں مگر بڑی ترقی بڑے
مسائل کے بغیر نہیں ملتی۔"
"ایک متعصب شخص عالم بن سکتا ہے مگر ایک سچے عالم کا
متعصب ہو نا بہت مشکل ہے ۔"
"ستاروں کی طر ح چمکنا ہے تو تاریکی سے ڈرنا چھوڑدیں۔"
"جو حق کی مخالفت کر تے ہیں وہ اندھے شیطان ہو تے ہیں
اورجو اس کا سا تھ نہیں دیتے وہ گونگے شیطا ن ہو تے ہیں ۔"
"با صلا حیت انسانوں کی قدردانی اجتما عی کا میابی کا
اصل راز ہے ۔"
"نا دان شخص غلطی کر تا ہے اور بھول جا تا ہےاسی
طرح عقلمند بھی غلطی کر تا ہے مگر اسے یا
د رکھتا ہے ۔"
"خوبصورت لو گ ہمیشہ اعلیٰ اخلا ق کےحامل نہیں ہو تے
لیکن اعلیٰ اخلا ق کے لو گ ہمیشہ خوبصو رت ہو تے ہیں ۔"
"مخالف کو جنگ اور دلیل کے میدان میں شکست دینا بھی کا
میا بی ہے مگر اسے اخلا ق کے میدان میں شکست دینا زیادہ بڑی کا میا بی ہے ۔"
"اگر آپ حق پر کھڑے ہیں تو آپ کو چلا کر بات کر نے کی
ضرورت نہیں اور اگر آپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کر بات کر نے کا کوئی فا ئدہ نہیں ۔"
"جس طر ح با ہر کا اندھیر ا انسان سے اس کے دیکھنے کی
صلا حیت چھین لیتا ہے اسی طر ح دل کے اندر مو جو دتعصب کا اندھیر بھی انسا ن کو
حقا ئق دیکھنے سے روک دیتا ہے ۔"
"زیا دہ ذہین اور کم محنتی افرا د کی کامیا بی کا امکا
ن جتنا کم ہو تا ہے کم ذہین اور زیا دہ محنتی افراد کی کا میا بی کا امکا ن اتنا
ہی زیا دہ ہو تا ہے ۔"
"جس طر ح دنیا میں تجا رت بداخلا قی کے ساتھ نہیں کی
جا سکتی اسی طر ح جنت کی تجارت بداخلا قی کے ساتھ نہیں کی جا سکتی ۔"
"حکمت یہ نہیں ہے کہ کسی بھی قیمت پر مسئلہ حل کیا جا
ئے بلکہ حکمت یہ ہے کہ مسئلہ کم سے کم
قیمت پر حل کیا جا ئے ۔"
"وقت کا زیا ں کا ایک اہم ذریعہ ان لو گوں کے ساتھ بحث
و مبا حثہ ہے جن کا علم اور سمجھ بہت کم مگر اعتما د بہت ذیا دہ ہو تا ہے ۔"
"انسان کو ہمیشہ اس کی تقدیر ملتی ہے مگر اس تقدیر تک
انسا ن کو چل کر جا نا پڑتا ہے ۔"
"پریشانی کی با ت یہ نہیں کہ آپ کے ارد گردنا کا می کا
اندھیر ا چھا جا ئے پریشانی کی با ت یہ ہے کہ آپ کے اند ر ما یوسی کا اندھیر ا چھا
جا ئے ۔"
"زندگی میں پیش آنے والے نا گوار حالا ت روزے دار کے
ایک سخت دن کی طر ح آخر کا ر گزر جا تے ہیں ۔"
"قانو ن بگڑے ہو ئے افرا د کے لئے ہو تا ہے بگڑی ہو ئی
قوم کے لئے نہیں بگڑی ہو ئی قوم کی اصلا ح صرف دعوت و تربیت سے ہو تی ہے ۔"
"انسان کی جہا لت اصل مسئلہ نہیں ہو تی اصل مسئلہ جہا
لت کے با وجود اپنی بات پر اعتما د ہو تا ہے ۔"
"جن انسانوں کی انا بہت مضبو ط ہو تی ہے ان کی شخصیت
اکثر بہت کمزور رہ جا تی ہے ۔"
"آپ کا شما ر خو ش نصیب لو گوں میں ہو گا اگر آپ آدھے
خالی گلا س کو آدھا بھر ا ہو ا دیکھنے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔"
"اندھیر ے کی سب سے بھیا نک قسم منفی سو چ ہو تی
ہے جو امید کے ہر چراغ کو گل کر دیتی ہے ۔"
"مشکل میں اللہ کو یا درکھنا مشکل نہیں اصل مشکل آسانی
میں بھی اللہ کو یا درکھنا ہے ۔"
"جن لو گوں کے دلوں میں نفرت ہو تی ہے وہ نفرت ہی
پھیلا تے ہیں اور جن کے دلوں میں محبت ہو
تی ہے وہ محبت ہی پھیلا تے ہیں ۔"
"جب کسی محرومی کا دکھ ستا نے لگے تو اپنی ان نعمتوں
کو گنئے جو اگر آپ سے چھن جا ئیں تو جینا مشکل ہو جا ئے گا۔"
"اندھے پن کی ہر قسم ہی بری ہے مگر بدترین قسم دل کا اندھا پن ہے اور یہ اندھا پن تعصب سے
پیدا ہو تا ہے ۔"
"انسان کو دنیا میں اپنی جنت بنانے کے لئے بھیجا گیا ہے مگر انسان دنیا ہی کو اپنی جنت بنانے میں مگن رہتا ہے ۔"
"صبر کی عادت کے بغیر حصو ل جنت کی خواہش ایک ایسا خوا
ب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہو سکتی۔"
"صبر بھی رنگ لا تا ہے اور غصہ بھی مگرصبر کے رنگوں سے
زندگی حسین ہو جا تی ہے اور غصے کا رنگ محبت کے ہر رنگ کو نگل جا تا ہے ۔"
"ہمارا اصل امتحان اس وقت شروع ہو تا ہے جب بظاہر ہم
امتحان سے نکل چکے ہو تے ہیں۔"
"ندامت توبہ کے دروازے کی اصل کنجی ہے جبکہ سرکشی اور
تاویل اس دروازے ے قفل ہیں۔"
"روزہ جنت کا دروازہ ہے مگر یہ دروازہ صرف وہی شخص
کھول سکتا ہے جو روزے کی مشقت کو تقویٰ کی کنجی میں بدل سکے۔"
"والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے خوش نصیب لو گ اس دروازے کو ان کی زندگی میں اور بدنصیب ان کی مو ت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کر تے ہیں ۔"
"تعصب کی دنیا میں اپنی بات منوانا سب سے بڑی کا میا
بی ہے اور ایما ن کی دنیا میں اپنی غلطی کی اصلا ح سب سے بڑی کا میا بی ہے ۔"
"نا دان اپنی تقدیر بدلنے کے لئے با ہر کے کسی انقلاب کے منتظر رہتے ہیں اور
عقلمند اپنی تقدیر بدلنے کے لئے اپنی شخصیت میں انقلا ب لے آتے ہیں ۔"
"دین کا جما ل توازن میں ہے اور دین کا کما ل استقامت
میں ۔"
"جنت سے محر وم ہر شخص بدنصیب ہے مگر سب سے بڑ ا
بدنصیب وہ ہو گا جو اپنی خواہشات اور تعصبات کو اپنا ایما ن بنانے کی وجہ سے محروم
ہوگا۔"
"جو ایما ن تحقیق کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر
گمراہی کی منزل کو جا نکلتا ہے
جو اعتقاد عمل کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر جہنم کی منزل کو جا نکلتا ہے ۔"
"اسلا م کے دشمن وہ ہیں جن سے اسلا م کی دعوت کو نقصان
پہنچےاس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ مسلمان ہو ں یا غیر مسلم ۔"
"امیر ہو یا غریب ، با دشاہ ہو یا فقیر ، میں ہو
ں یا آپ ، والدین ہوں یا اولادسب کو چھوڑ
کر جا نا ہے سب کچھ چھوڑ کر جا نا ہے ۔"
"جس شخص کی خوبیوں کے اعتراف کا آپ میں حوصلہ نہیں اس
پر تنقید کا کو ئی حق آپ کو حا صل نہیں۔"
"کسی کو چھو ٹا ثابت کر کے آپ خود بڑے نہیں ہو جا تے ۔"
"اسلا م دین فطر ت ہے
اور برائی کو بھی غیر فطری طریقے پر ختم نہیں کر تا ۔"
"خواہش شیطا ن کا ہتھیا ر ہے جس سے وہ انسان کو قابو
کر تا ہے صبر انسان کا ہتھیا ر ہے جس سے شیطان قابو میں آجا تا ہے ۔"
"فرد ہو یا قوم دونوں کے لئے ترقی کا راستہ ایک ہی
اصول پر مبنی ہے ذمہ داری زحمت نہیں ہو تی۔"
"جو صر ف زندہ رہنے کے لئے جیتے ہیں وہ آخرکا ر مر جا
تے ہیں۔"
غم خوشی کے کمزور پڑجا نے
کا نا م ہے ۔
غلطیوں میں سب سے بڑی غلطی یہ ہو تی ہے کہ غلطی کرنے کو اپنا حق سمجھ لیا جا ئے۔
بدصورت شخص وہ ہو تا ہے جس کی تنہائی بدصورت ہو۔
آزمائش ! خدا کا اپنے خا ص بندوں کو انعام عطاکرنے کے ایک جواز کا نا م ہے۔
اپنے منہ سے اپنی تعریف کر نا دوسروں سے بھیک مانگنے کے مترادف ہے۔
فخر یہ ہے کہ “میں بھی ہوں ” اور غروریہ ہے کہ “میں ہی ہو ں ”۔