| مایوسی و تشویش |
مایوسی اس صورت میں پیدا ہو تی ہے جب ہماری کسی خواہش کی
راہ میں رکا وٹ پیدا ہو جا ئے اور ہمیں اس کے لئے کو ئی متبادل راستہ بھی نظر نہ آ
رہا ہو ۔ خواہش کی شدت اور دوسروں سے بہت زیا دہ توقعات وابستہ کر نا ما یو سی کی
شدت میں بہت زیا دہ اضا فہ کر دیتا ہے ۔ ما یو سی کو کم کر نے کا طریقہ یہ ہے کہ
انسان دوسروں سے زیا دہ توقعات وابستہ نہ کر ے اور خواہش پوری نہ ہو نے کی صورت
میں تھک کر نہ بیٹھ جا ئے بلکہ اس کے لئے دوسرے متبا دل ذرائع تلا ش کر تا رہے ۔
دین اسلام اس سلسلے میں ہماری رہنما ئی کر تا ہے اور ہمیں
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی ما یوس نہ ہو نے کا درس دیتا ہے ۔ ارشا دباری تعالیٰ
ہے : ۔
ترجمہ : اے نبی ﷺ آپ میر ی طرف سے
فرما دیجئے کہ اے میرے وہ بندو جنہوں نے
اپنی جا نوں پر زیا دتی کی ہے ، اللہ کی رحمت سے ما یوس نہ ہو نا ۔ بے شک اللہ تما
م گنا ہو ں کو معا ف فر ما دیتا ہے ۔
