Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عادات و خصا ئل

عادات و خصا ئل
عادات و خصا ئل


انسان کی شخصیت کا ایک اہم پہلو اس کی عادات و خصائل ہیں ۔ عادات سے مر اد انسان کے وہ ایک ہی طر ز کے رویے ہیں جن کے تحت وہ مخصو ص حا لات میں ایک ہی ردعمل کا مظا ہر ہ کر تا ہے تقریباً با ر ہ سال کی عمر کے بعد جب انسان کی شخصیت کا غیر ما دی و جو د نشوونما پا رہا ہو تا ہے تو اس کی عا دتوں کی تشکیل بڑی تیز ی سے ہو تی ہے ۔ عمر کے ساتھ سا تھ یہ عا دتیں پختہ ہو تی جا تی ہیں ۔ بڑی عمر میں ان عادتوں کو تبدیل کر نا خا صا مشکل ہو تا ہے ۔ کھا نے پینے ، رہنے سہنے ، ملنے جلنے ، سونے جا گنے، جنسی خواہشات کی تکمیل اور زندگی کے دیگر معاملا ت کے بارے میں ہر انسان مخصو ص رویوں کا عا دی ہو جا تا ہے ۔

اگر آپ عمر کے اس حصے سے گزر رہے ہیں یا گزرنے والے ہیں تو اچھی عا دتوں کو اپنا نا اور بری عا دتوں سے بچنا آپ کے لئے خا صا آسان ہو گا کیوں کہ شخصیت کی تعمیر کا کام ابھی تیزی سے جا ری ہو گا ۔ اس معاملے میں اپنے والدین ، اساتذہ اور اچھے دوستوں سے رہنما ئی حا صل کیجئے ۔ اس عمر میں برے دوستوں سے پر ہیز انتہائی ضروری ہے جواہ آپ کو وہ کتنے ہی پر کشش کیو ں نہ محسو س ہو ں کیوں کہ یہی کسی شخص میں بری عا دتوں کے پختہ ہو نے کا با عث بنتے ہیں ۔

اگر آپ عمر کے اس حصے سے گزر چکے ہیں تو بر ی عا دتوں کو تبدیل کر نا اگر چہ خا صا مشکل کا ہے لیکن یہ کر نا آپ کی با قی زندگی کو اچھے انداز میں گزارنے کے لئے نا گزیر ہے ۔ آپ اپنی خو داعتما دی کے ذریعے ان بر ی عا دتوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں اگر ضرورت ہو تو کسی ما ہر نفسیا ت سے بھی مشورہ کیا جا سکتا ہے بالخصو ص ہپنا ٹزم کے ما ہر ین اس سلسلے میں خا صی مدد کر سکتے ہیں ۔ بری عادتوں کی ایک جا مع و ما نع فہر ست بنا نا خا صا مشکل کا م ہے لیکن ہم میں اچھا ئی اور برائی کا اتنا شعور ضرور مو جو د ہے کہ اس کی مد د سے ہم اچھی و بر ی عا دتوں میں تمیز کر سکیں ۔ ہمارے معا شرے میں پا ئی جا نے والی عام بر ی عا دتوں میں جھو ٹ بو لنا ، غیبت کر نا ، عیب جو ئی کر نا ، دوسر وں کی کھوج میں رہنا ، جنسی بے را ہ روی کا مظا ہر ہ کر نا ، با ت بات پر لڑنے کے لئے تیا ر رہنا ، سونے میں بے اعتدالی کا مظا ہر ہ کرنا شا مل ہے ۔