Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حضرت علی   کے سنہرے اقوال

حضرت علی   کے سنہرے اقوال


 "بارش کا قطرہ ، سیپی اور سانپ دونوں کے منہ میں گرتا ہے ۔ سیپی اسے موتی بنا دیتی ہے اور سانپ اسے زہر۔ جس کا جیسا ظرف ویسی اس کی تخلیق ہو تی ہے ۔"



"کوشش کر و کہ تم دنیا میں رہو! دنیا تم میں نہ رہے ۔ کیونکہ کشتی جب تک پا نی
 میں رہتی ہے خوب تیرتی ہے لیکن جب پانی کشتی میں آجاتا ہے تووہ ڈوب جا تی ہے ۔"



"اپنی سو چ کو پانی کے قطروں سے زیا دہ شفا ف رکھو کیونکہ جس طر ح قطروں سے دریا بنتا ہے اسی طرح سوچوں سے “ایمان ” بنتا ہے ۔"



"کا رخانہ قدرت میں تفکر کر نا بھی ایک عبا دت ہے ۔"



"شرافت عقل و ادب سے ہے نہ کہ مال ونسب سے ۔ "


"کسی سوال کا جواب معلوم نہ ہو تو لا علمی کا اظہار کر دینا نصف علم ہے  ۔"


"اگر کسی پر بھر وسہ کر و تو آخر تک کر و ، نتیجہ چاہے کچھ بھی نکلے ۔آخر میں آپ کو ایک سچا دوست ملے گا یا پھر ایک اچھا سبق۔"




 "جس نے نمک کے ساتھ کھانے کی ابتداء کی اللہ تعالیٰ اس سے ستر قسم کی آفات دور کر دے گا۔"



"بے گھر وہ ہے جس کا کوئی دوست نہیں ۔"












"جس دن ہم اللہ کی نا فرمانی نہ کر یں حقیقت میں وہ ہمارے لئے عید کا دن ہے ۔"



"اللہ تعالیٰ ہر کیفیت سے پا ک اور وہ شہ رگ سے قریب تر ہے ۔"



"اللہ تعالیٰ کا محبو ب ترین بندہ وہ ہے جو اپنے رزق پر قنا عت کر ے اور اللہ تعا لیٰ سے                 راضی رہے۔"



"بدترین دوست وہ ہے جو تجھے خا طر داری کامحتاج اور عذر طلب کر نے پر مجبور کر دے ۔"


"بدتر ین دوست وہ جس کی خا طر تکلف کر نا پڑے۔"



"حلا ل دنیا حساب ہے  اور حرام دنیا عذاب ہے ۔"


"جس کا ظاہر اس کے با طن سے زیا دہ اہم ہو قیا مت کے دن اس کا اعما ل نا مہ ہلکا ہو گا اور جس کا با طن اس کے ظاہر سے زیادہ اہم ہو اس کا اعما ل نامہ وزنی ہو گا ۔"



"ایما ن ایک سفید چمک کی صورت میں ظاہر ہو تا ہے جب بندہ نیک اعما ل کر تا ہے تو وہ روشنی بڑھ جا تی ہے یہا ں تک کہ اس کا سا را قلب روشن ہو جا تا ہے ۔"



"رزق کی دو قسمیں ہیں ! ایک وہ رزق جو تجھے تلا ش کر ے  اور دوسرا وہ رزق جس کو تو تلا ش کرے ۔"



"جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کر تا ہے تو اسے ابتلا ء میں ڈا لتا ہے اب اگر اس نے صبرکیا تو اسے چن لیتا ہے اور اگر راضی ہو گیا تو اسے برگزیدہ بنا لیتا ہے ۔"



"اپنے اور اللہ کے درمیا ن کسی کو رازق نہ سمجھو اورغیراللہ کی نعمت کو اپنے اوپر قرض شما ر کر و۔"



"لو گوں کا سب سے بڑا خیرخواہ اور خدا کو سب سے زیا دہ جا ننے والا وہ شخص ہے جو لا الہ الااللہ والوں کی سب سے زیا دہ تعظیم کر ے اور سب سے زیا دہ ان سے محبت رکھے۔"



"جنت کا شا ئق شہوت سے دور رہتا ہے اوردوزخ سے خا ئف اور حرام سے

محفوظ رہتا ہے ۔"



"مو ت کا منتظر خیرات کی طر ف جلدی کر نے والا ہو تا ہے ۔"



"جس نے امر بالمعروف کیا اس نے مو من کی پیٹھ مضبو ط کی اور جس نے نہی عن المنکر کیا اس نے منا فق کی نا ک خا ک میں ملا دی ۔"



"جس نے سچا ئی کو اپنے پلے باندھ لیا اس نے اس نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اور اپنے دین کی حفا ظت کر لی ۔"



"آدمی کی حفا ظت اس کی مو ت کیا کر تی ہے ۔"



"اے اللہ !جس نعمت کو تو روک دے اسے دینے والا کو ئی نہیں اور جو نعمت تو دینا چا ہے اسے روکنے والا کوئی نہیں ۔"



"اصل چیز تزکیہ قلب ہے مو من کو اس کی اقتدا ء کر نی چا ہیے ۔"



"غریب وہ ہے جس کا کوئی دو ست نہ ہو اور دوست وہ ہے جو غیر حا ضری میں بھی دوست رہے اور با طن میں بھی دوستی سے ہٹے نہ ۔"



"اے دنیا میر ا تیر ا کو ئی تعلق نہیں ہے تیر ی تو عمر ہی بہت کم ہے ۔"