![]() |
| قوت ارادی اور خو داعتما دی |
جو انسا ن کسی با ت کا ارادہ کر ے لیکن اسے پورا نہ کر سکے تو یہ کہا جا تا ہے کہ اس میں قوت ارادی اور خوداعتما دی کی کمی ہے ۔ خو داعتما دی کا معنی یہ ہے کہ انسا ن اپنے ارادوں میں پختہ ہو۔ فیصلہ کر نے میں خواہ کتنا ہی غوروفکر کیا جا ئے اور کتنا ہی وقت لگا یا جا ئے ، لیکن ایک مر تبہ فیصلہ کر کے اس سے پیچھے ہٹنا دوسروں کی نظر میں کسی شخص کے اعتبار(Credibility) کو خراب کر دیتا ہے ۔
اسی طر ح جس شخص کو اپنے آپ پر اعتما د نہ ہو ، دوسرے بھی اس پر اعتما د نہیں کر تے ۔ قوت ارادی کو بہتر بنا نے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ذہن کو مشورہ (Suggestion) دیجئے کہ میں یہ کا م کر نے کی صلا حیت رکھتا ہوں ۔ شروع شروع میں اپنے سامنے چھوٹے چھوٹے چیلنج رکھئے جیسے میں تقریر کر سکتا ہوں ، میں یہ کھیل کھیل سکتا ہوں ، میں کسی بڑے آفیسر سےپر اعتما د گفتگو کر سکتا ہوں وغیرہ وغیرہ ۔ جب آپ ان چیلنجز کے مقابلے میں کا میا ب ہو ں گے تو آپ کی خو د اعتما دی میں اضا فہ ہو گا ۔ آہستہ آہستہ ان چیلنجز کو بڑا کر تے جا ئیے ۔ کچھ ہی عرصے میں آپ محسوس کر یں گے کہ اب آپ میں خا صا اعتما د پیدا ہو چکا ہے ۔ خو داعتما دی کے بارے میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اسے حد سے زیا دہ بھی نہیں ہو نا چا ہیے ۔ بعض لو گ اپنی حقیقی صلا حیتوں کے با رے میں ضرورت سے زیا دہ خو د اعتما د(Over Confident) ہو تے ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ دوسروں سے بڑے بڑے وعدے کر لیتے ہیں اور جب انہیں پورا نہیں کر پا تے تو دوسروں کی نظر میں ان کی شخصیت کا امیج مجر وح ہو تا ہے ۔ جب آپ میں خو د اعتما دی کی کمی ہو ، تب تو خو د کوOver Confident محسوس کر نے میں حر ج نہیں لیکن جب آپ نا رمل ہوجا ئیں تو اپنی صلا حیتوں کا حقیقی تجزیہ کیجئے جس میں صحیح معنوں میں اپنی خو بیوں اور خا میوں کا معائنہ کیجئے اور اس کے مطا بق ہی اپنی خو داعتما دی کو ایڈجسٹ کیجئے ۔

