| کامیابی کی لگن |
اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لئے اس میں جینے کی امنگ اور کامیابی کی لگن پیداکرنا ضروری ہے ۔ جس شخص میں اس کا فقدان ہو وہ کوئی بڑا کا رنا مہ تو کیا چھوٹا ساکام بھی انجام نہیں دے سکتا۔ خود میں کامیابی کی امنگ پیداکرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس بات پر غورکیجیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس دنیا میں کیوں بھیجا ہے ۔ میرے سامنے کیا چیلنج درپیش ہے جس سے عہدہ برآہونا میرے لئے ضروری ہے ۔ اس کے بعد اپنے سامنے چھو ٹے چھوٹے چیلنجز رکھئے اوراپنی چھوٹی چھوٹی کا میابیوں پر خوش ہو نا سیکھئے ۔ بعض لو گوں کی نا کا میاں ان میں کا میابی کی لگن کو ختم کر دیتی ہیں ۔ نا کامی ہو تے وقت اس بات کا خیا ل رکھنا چا ہیے کہ کامیابی و نا کامی دونوں ہی اس زندگی کے اہم پہلو ہیں ۔
اگر آج
میں کسی مقصد کے حصو ل میں نا کا م رہا ہوں تو ضروری نہیں کہ کل بھی ایسا ہی ہو نا
کامی کا ایک روشن پہلوہوتا ہے کہ انسان کو اس میں اپنی خامیوں کے تجزیے کا موقع مل
جا تا ہے ۔ کا میابی کے بارے میں اپنی توقعات کو بھی بہت زیا دہ غیرحقیقی نہ
بنائیے ورنہ کا میابی بھی نا کامی ہی محسوس ہو گی ۔ کامیابی کی لگن اچھی چیز ہے
لیکن اگر اس میں انتہا پسندی آ جا ئے تو انسان بہت زیا دہ جذباتی ہو جا تا ہے اور
نا کام ہو نے پر وہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو تا ہے ۔
