Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خوش اخلا قی

خوش اخلا قی
 خوش اخلا قی


خوش اخلا قی ہی انسان کی وہ صفت ہے جو اسے اپنے معاشرے میں مقبول بناتی ہے ۔ ہم یہ با ر بار دیکھتے ہیں کہ بداخلا ق شخص کے کو ئی قریب جا نا  بھی پسند نہیں کر تا ، اس کی دکا ن سے کو ئی چیز لینا بھی پسند نہیں کر تا ، کو ئی انسان بھی اس کا ما تحت یا افسر بن کر کا م نہیں کر نا چا ہتا ۔ قرآن مجید ہمیں دوسروں سے خوش اصلوبی سے با ت کر نے اور اچھا رویہ رکھنے کی تلقین کر تا ہے ۔ با ت با ت پر بھڑ ک اٹھنا اور سخت لب و لہجہ اختیا ر کرنا کسی بھی معا شرے میں اچھا نہیں سمجھا جا تا ۔

دعوت دین کے میدان میں خوش اخلا قی کی بہت اہمیت ہے لیکن عجیب با ت ہے کہ ہمارے کئی داعیا ن اسلا م میں اس کا فقدان پا یا جا تا ہے ۔ جب یہ کسی کو دین کی دعوت دیتے ہیں تو ان کا اندا ز ایسا ہو تا ہے کہ دوسر ا بس فوراً ا ن کی با ت ما ن جا ئے ورنہ یہ اسے جہنم میں پہنچا کر دم لیں گے ۔ بعض دینی جماعتوں کے کا رکنوں کا انداز ایسا ہو تا ہے کہ برائے مہربانی یہ کا م کر دیجئے ۔ جب کہ ان کے رویے اور انداز سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کہہ رہے ہوں کہ اگر نہیں کر یں گے تو ہم کر وانا جا نتے ہیں ۔ خود میں خوش اخلا قی پیدا کر نے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ذہن میں مثبت خیا لا ت کو فروغ دیجئے ۔ ہر وقت معا شرے کی خا میوں پر کڑھتے رہنا اور دوسروں کو دیکھ دیکھ کر جلنا انسان میں چڑچڑا پن اور غصہ پیدا کر تا ہے ۔ اگر کسی کی کوئی خا می سامنے آبھی جا ئے تو اسے نظر انداز کر کے اس کی خو بیوں پر نظر ڈالئے ۔ اسی طر ح معا شرے کی خا میوں کے ساتھ سا تھ اس کی خو بیوں کو بھی مدنظر رکھئے اور خو شیوں کے مو اقع تلا ش کیجئے ۔ ہر وقت ہنستے مسکر اتے رہیے ۔ اپنا لہجہ نر م اور دھیما رکھئے اور غصے والے اور بدمزاج لو گو ں سے اجتنا ب کیجئے ۔