Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایفائے عہد

ایفائے عہد
 ایفائے عہد" کےعنوان پرحضرت علی ؑشیرخدا کے اقوال"

 "آدمی چار چیزوں کے واسطے زیادہ قسم اٹھا تا ہے  :۔
عاجزی جسے وہ اپنی تصدیق کا ذریعہ بنا تا ہے ،
 زبا ن کی غلطی جس پر قسموں کو کلا م کے بیچ میں لا تا ہے ،
 قسم جس کے ساتھ وہ مشہور ہو جا ئے اور
 ذلت جسے وہ اپنی آن سمجھتا ہے ۔"

 


"بےشک حسن عہد ایما ن کا جزو اور بلا شبہ حسن توکل صدق و یقین کا ثمرہ ہے ۔  "

 


"وعدہ پور ا کر نا بزرگی کی دلیل اور اپنے کا م میں کو شش کر نا سعادت مندی کی نشا نی ہے ۔"

 


"وعدہ کرنا ایک طر ح کی بیما ری ہے لیکن اس کا پورا کر نا ایک گونہ تندرستی ہے ۔"

 


"وعدہ پور ا کر نا بزرگی کی علا مت ہے اور خا لص دوستی برکت کا با عث ہے ۔ "

 


"بزرگی اس کا نا م ہے کہ انسان جو دوکر م اور وفا ئے عہد کے زیور سے آراستہ ہو ۔ "



"اللہ تعالیٰ کے عہد توڑنے والوں سے وفاداری کر نا اس کے ہا ں عہد شکنی اور ان کے سا تھ عہد شکنی کر نا اس کے ہا ں وفا داری ہے ۔"

 


"بزرگی اس کا نا م ہے کہ انسان جو دوکر م اور وفا ئے عہد کے زیور سے آراستہ ہو ۔ "

 


"عہد کو پورا کر نا بزرگی کی بات ہے اور خالص دوستی ایک مستحکم رشتہ ہے ۔ "

 



"وفائے عہد ایک گونہ بخشش ہے اور بخشش ایک بہت بڑی فضیلت  کی بات ہے ۔ "

 


"اپنے عہدوپیما ن کو مضبوط رکھ اور خاکساری اختیار کر کہ تو فلا ح پائے ۔ "

 


"وفائے عہد ایک گونہ بخشش ہے اور بخشش ایک بہت بڑی فضیلت  کی بات ہے ۔ "



"جو شخص اپنے وعدہ کو ٹالتا رہتا ہے ، وہ اگر پو را بھی کر ے تو اس میں کچھ لطف نہیں ہو تا۔ "

 



"جو شخص لو گوں کے ساتھ اپنے عہد کی پوری وفا داری کرتا ہے ، وہ ان میں برگزیدہ ہونے کے لا ئق اورمستحق ہو جا تا ہے ۔"


"جو شخص وعدہ خلا فی کر تا ہے وہ عہدوپیما ن کو پورا کر نے والا نہیں اور جو شخص اپنی عادات کی پیروی کر تا ہے ، وہ درجا ت عالیہ حا صل نہیں کر سکتا۔"

 



"جو کچھ مو جو د ہو اس میں جو دوسخا کرو ، وعدوں کو بجا لا ؤ اور عہد پورے کر و۔ "



"زیا دہ مقروض ہو نا ایسی بلا ہے کہ اس کی وجہ سے            راست گو آدمی جھوٹا ہو جا تا ہے اور وعدوں کو پورا کرنے والا وعدہ خلا فی کر نے لگتا ہے ۔"

 



"اپنے اقرار کو نہ توڑ، اپنے عہد کے خلا ف نہ کر اور اپنے دشمن کے ساتھ دھوکا اور فریب نہ کر کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا عہد اور قرار تیرے لئے با عث امن ٹھہر ایا ہے ۔ "



"جس چیز کو پورا نہ کر سکے اس کا وعدہ نہ کر اور جس چیز کو نبھا ہ نہ سکے اس کی ذمہ داری نہ اٹھا ۔ "

 



"اپنے عہد و پیما ن کو وفا داری کے ساتھ محفوظ رکھ کہ اس کے عوض بہت اچھا بدلہ ملے گا۔ "



"جس کا م کے کر نے کا اپنی جا ن پر بھروسہ نہ ہو اس کا وعدہ نہ کر ۔ "

 



"اپنے عہد و پیما ن کو وفا داری کے ساتھ محفوظ رکھ کہ اس کے عوض بہت اچھا بدلہ ملے گا۔ "


"بے شک عہدوپیما ں قیا مت کے دن تک گلے کا ہار ہیں ، جس نے ان کو پورا کیا اللہ تعالیٰ اسے اپنے ساتھ ملا ئے گا اور جس نے ان کو توڑ دیا ، اللہ تعالیٰ اسے ذلیل و خوار کرے گا۔ "