خودانحصاری |
ہر شخص کو یہ کو شش کرنی چا ہیے کہ وہ کم ازکم اپنا بوجھ خو د اٹھا ئے اور دوسروں کا بوجھ بھی کسی حد تک اٹھا نے کی کو شش کرے۔ جو شخص اس صلا حیت کے با وجود دوسروں پر انحصا ر کا رویہ اختیا ر کر تا ہے ، اسے ہر معاشرے میں ذلت کی نگا ہ سے دیکھا جا تا ہے ۔ خود انحصا ری کے لئے اگر چہ محنت کر نا پڑتی ہے اور تکا لیف برداشت کر نا پڑتی ہیں لیکن اسی کی بدولت معاشرے میں باعزت مقام حا صل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ تو بدیہی امر ہے کہ ہر شخص اپنی تما م ضروریات کو خود ہی پورا نہیں کر سکتا ۔ اسے بہت سی ضروریات کے لئے دوسروں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ایسے مواقع پر بہتر ین طر ز عمل یہ ہے کہ اس شخص کی کچھ ضروریات پو ری کر نے کی آپ بھی کو شش کریں جو آپ کی ضرورت پو ری کر تا ہے ۔ مثلا ً بیوی اگر اپنے شوہر کی دل و جا ن سے خدمت کر رہی ہے تو شو ہر کا بھی فر ض ہے کہ وہ اس کے لئے کما کر لا ئے اور اس کی ضرورتوں کا خیا ل رکھے ۔ اسی طر ح والدین اپنی اولا د کے جو کچھ کر تے ہیں ، اولا د کا بھی یہ فر ض بنتا ہے کہ وہ والدین کی خدمت کر یں ۔ اگر ایک دوست نے دوسرے کی مشکل وقت میں مد د کی ہے تو دوسرے کو بھی چا ہیے کہ وہ ہر مشکل میں اپنے دوست کو تنہا نہ چھوڑے ۔
خودانحصا ری کے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنی شخصیت کو نفسیا تی
، عمر انی اور با لخصوص معا شی اعتبا ر سے زیا دہ سے زیادہ مضبوط بنا یا جا ئے اور
خود میں اعلیٰ صفا ت پیدا کی جا ئیں تا کہ دوسروں پر انحصا ر کو کم سے کم کیا جا
ئے ۔