| فنی و پیشہ ورانہ مہا رت |
کسی بھی فر دکی معاشی زندگی میں اس کی فنی اور پیشہ ورانہ مہا ر ت کو بہت اہمیت حا صل ہے ۔ آپ جو بھی پیشہ اختیا ر کر نے جا رہے ہیں اس میں درکا ر منا سب صلا حیتوں کا فقدان ایک طر ف آپ کی اپنے ہم پیشہ افراد میں عزت کو کم کر سکتا ہے اور دوسری طر آپ کی ترقی کی راہ میں رکا وٹ بھی بن سکتا ہے ۔ پیشے کے انتخاب سے پہلے یہ دیکھ لیجئے کہ کہیں یہ پیشہ آپ کے ذاتی رجحا نا ت سے بالکل ہی متضا د تو نہیں ؟ ہمیشہ اس پیشے کا انتخا ب کیجئے جو آپ کی فطری صلا حیتوں سے ہم آہنگ ہو ۔ یہی چیز آپ کو فنی اور تکنیکی اعتبار سے مضبوط بنا دے گی اور انشاء اللہ آپ کی ترقی کی را ہ میں بہت آگے تک لے جا ئے گی ۔
پیشے سے نا انصافی کر نا
دنیا والوں کی نظر میں بھی ایک بری چیز ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی نا
پسندیدہ عمل ہے ۔ اپنے پیشے میں مہا رت حا صل کرنے کے لئے شوق اور لگن کی ضرورت ہے
۔ اس سے متعلق صلا حیتوں کو بہتر بنا نے کے لئے کتب کا مطا لعہ ، ما ہر لو گوں کی
صحبت اور مختلف کو ر سز میں شرکت ضروری ہے ۔ اس ضمن میں جو رقم بھی خر چ ہو وہ آپ
کی اپنی ذات میں سرما یہ کا ری ہے ۔
