Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں؟

 

بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں

بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں؟

اکثریہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر آپ اپنے بل بوتے پر کچھ نیا کر نے کی کوشش کر تے ہو  یا اپنی کسی سوچ کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کر تے ہو تو لو گ آپ پر بے جا تنقید شروع کر دیتے ہیں ۔ابھی آپ نے کچھ کیا ہی نہیں ہو تا کہ پہلے ہی آپ کے ذہن میں نا کامی و نا مرادی کے ثمرات قبضہ جما لیتے ہیں  اور اس طرح آپ کچھ بھی کر نے کا ارادہ مؤخر کر کے بیٹھ جا تے ہیں ۔ یہ با ت یا د رکھیں کہ آپ جب بھی کوئی چھوٹا سا کا روبار ہو یا کچھ بہتر کر نے کا سوچتے ہیں تو اس میں کا میا بی آپ کی محنت ، مستقل مزاجی اور بہترین حکمت عملی کی بدولت ممکن ہو تی ہے نا کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ نے صرف ابتدا کر دینی ہے اور آپ کامیا ب ہو جا ئیں گے بلکہ اس کے لئے  محنت ، لگن اور اس کے بعد صبر درکا ر ہو گا اس لئے اگر  آپ محنت اور لگن کے لئے تیار ہیں تو پھر تو آپ کو  اس تنقید سے بالکل بھی گھبرانا نہیں ہے بلکہ اسی تنقید کو اپنی کا میابی کے لئے حر ف اول بنا لیں لوگ آپ پر اسی لئے تو نا راض ہو تے ہیں کہ آپ علم ، صلا حیت ، اخلا ق یا ما ل میں ان سے بڑھ گئے ہیں وہ آپ کو معاف کر ہی نہیں سکتے جب تک آپ کی صلا حیتیں ختم نہ ہو جا ئیں اور اللہ کی نعمتیں چھن نہ جا ئیں ۔ آپ ساری اچھائیوں اور خوبیوں سے تہی دامن نہ ہو جا ئیں ۔ پلید و کند ذہن ، بے کا ر اور صفر ہو کرنہ رہ جا ئیں ۔ یہی وہ چا ہتے ہیں ، لہٰذا آپ کو ان کی بے جا تنقید، نا رواباتوں اور تحقیر کو برداشت کر نا ہو گا ۔ "احد پہاڑ" کی طر ح جم جا ئیے ، ایسی چٹان بن جائیے کہ جس پر اولے پڑتے ہیں اور ٹوٹ کر بکھر جا تےہیں ، چٹا ن اپنی جگہ جمی رہتی ہے ۔ اگر آپ نے لو گوں کی تنقیدوں کو اہمیت دی تو آپ کی زندگی کو مکدر کر دینے کی ان کی منہ ما نگی مر اد پو ر ی ہو جا ئے گی ۔لہٰذا بہتر طور پر درگزر کیجئے ان سے احتراض کیجئے اور ان کی باتوں میں نہ آئیے ۔ ان کی فضول برائی سے آپ کا درجہ بلند ہو گا بھر جتنا بھی آپ کا وزن ہو گا اتنا ہی ہنگا مہ اور شوروشغب آپ کے خلا ف ہو گا ۔ آپ کس کس کے منہ کو بند کر یں گے لیکن اگر ان سے صرف نظر کریں گے ، ان کو ان کے حا ل پر چھوڑدیں گے تو آپ ان کی تنقیدسے بچ سکتے ہیں ۔

صرف یہی نہیں بلکہ آپ اپنے فضا ئل و محاسن میں اور اضا فہ کر کے اپنی خا میوں کو دور کر کے ان کی ز بانوں میں تا لا ڈال سکتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ یہ چا ہیں گے کہ دنیا کے نزدیک تما م عیوب سے بر ی ہو جا ئیں اور سبھی لو گوں میں مقبول ہو جا ئیں تو یہ نا ممکن کی آرزوہے اور دور کی امید۔