Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آج پر نظر رکھیں

 

آج پر نظر رکھیں


آج پر نظر رکھیں

صبح ہو جا ئے تو شا م کا انتظا ر نہ کر یں ۔ بس آج اور ابھی پر نظر رکھیں نہ کہ کل پر جو اچھا یا بر ا گزر چکا اور نہ آئندہ پر جو ابھی آیا ہی نہیں ۔ آپ کی عمر تو بس ایک دن ہے اسی دن کا سورج آپ کو ملا ہے ۔ اس لئے دل میں سوچئے کہ بس آج ہی تو جینا ہے گویا آج ہی آپ پیدا ہو ئے ہیں اور آج ہی مر جا ئیں گے ۔ اس صورت میں آپ کی زندگی ما ضی کے سایوں اور تفکرات اور مستقبل کی امیدوں اور توقعات کے بیچ لٹکی نہ رہے گی۔ آپ اپنی پوری توجہ ، ساری صلا حیت ، خلاقیت و ذہا نت صرف آج پر لگا دیں ۔ آج کی آپ کی نما ز خشوع و خضوع والی ہو ، تلا وت کریں  تو تدبر کے ساتھ کر یں ، جا نکا ری حا صل کر یں تو تا مل کے ساتھ ، ذکر کریں تو جی لگا کر ، معا ملا ت توازن کے ساتھ نپٹائیں ۔ اپنے دن کے اوقات تقسیم کر لیں اس کے منٹوں کو سال سمجھیں اور اس کے سیکنڈوں کو مہینوں کے ما نند خیا ل کریں ۔ خیر کے بیج بوئیں ، احسان کر یں ، گنا ہوں سے توبہ کریں، خداکو یا دکریں اور سامان سفر تیارکرتے رہیں، اس طور پر آپ کا دن فرحاں و شاداں گزرے گا اس میں امن و چین ہو گا آپ اپنی روزی روزگار، اپنے بیوی بچوں ، گھر ، علم اور معیا ر زندگی سے خو ش رہیں گے ۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن پا ک میں فرمایا ہے "جومیں نے تجھے دیا اسے لے اور شکربجا لا نے والوں میں سے ہو جا۔"

آپ کا یہ دن رنج و غم، گھبراہٹ و لڑکھڑاہٹ اور کینہ کپٹ و بغض و حسد سے خا لی گزرے، اپنے دل کی تختی پر ایک ہی عبارت لکھ لیں "آج آج" آج اپ کو اچھی گر م اور لذیزروٹی مل گئی ہے تو کل کی سر د اور روکھی سوکھی روٹی یا آئندہ کی روٹی سے آپ کو کوئی نقصان نہ ہو گا ۔ جب آپ ٹھنڈا اور میٹھا پا نی پی لیں تو کیو ں غم کریں کل کے نمکین کھا ری پانی پر یا آئندہ کے گر م سڑے پانی پر ۔ اگر عزم مصمم اور فولا دی ارادے کے ما لک ہو ں تو اپنے آپ کو اس نظریہ کا عادی بنا دیں کہ "میں بس آج ہی زندہ رہوں گا۔" تب آپ دن کا لمحہ لمحہ اپنے آپ کو بنا نے سنوارنے ، اپنی صلا حیتوں کو بڑھا نے اور کا م کو آگے بڑھانے کے لئے استعما ل کریں گے۔اس وقت آپ کہیں گے آج کے لئے میں اپنی زبان کی تہذیب کروں گا کوئی فحش بات، گالی یا غیبت نہ کر وں گا، آج کے لئے اپنا گھر ، آفس مرتب کر وں گا، نہ کوئی بے ترتیبی نہ بدنظمی ، بلکہ نظا م و ترتیب ہو گا، آج کے لئے میں اپنے جسم کی صفائی ستھر ائی کر وں گا ۔ ظاہر کی تحسین اور وضع قطع پر توجہ دوں گا۔ اپنی چال، حرکات اور بات چیت میں توازن پیداکروں گا، آج اپنے رب کی اطاعت کر وں گا، نما زصحیح ڈھنگ سے پڑھوں گا، قرآن پا ک کی تلا وت کر وں گا، کتابیں دیکھوں گا، مطا لعہ کروں گا۔چونکہ صرف آج ہی جینا ہے اس لئے اپنے دل میں فضا ئل کا پودا لگا ؤں گا۔شر، مکروریا، حسد، غرور، بدظنی اور برائیوں کی تما م جڑیں کا ٹ پھینکوں گا۔فقظ آج ہی زندگی گزاروں گا اس لئے دوسروں کو فا ئدہ پہنچا ؤں گا اور ان کے ساتھ حسن و سلوک کے ساتھ پیش آؤں گا ۔ مریض کی عیا دت کر وں گا، جنازہ کے ساتھ چلوں گا، گم کردہ راہ کی رہنمائی کروں گا، بھوکے کو کھلا ؤں گا، مصیبت زدہ کی تکلیف دورکروں گا، مظلوم کے ساتھ کھڑا ہو ں گا،کمزورکے لئے سفارش کر وں گا، غمزدہ کی غمگساری کر وں گا۔علماء کااحترام کروں گا، کمزور پر رحم کر وں گا، بڑوں کی عزت کروں گا۔

آج ہی مجھے رہنا ہے، اسلئے اے ما ضی! جا اپنے سورج کی طر ح ڈوب جا ، میں تجھ پر نہ روؤں گا میں تجھے پل بھر کے لئے بھی یا د نہ کروں گا کیوں تو جا چکا ہم سے دور ہو گیا اور اب کبھی واپس نہ آئے گا اور اے مستقبل تو ابھی عالم غیب میں ہے میں خواب و خیا ل کا اپنے کو عادی نہ بنا ؤں گاجو چیز ابھی پیدانہیں ہو ئی اس کے پیچھے کیوں پڑوں کیو ں کہ کل تو کوئی چیز ہی نہیں اس کا ابھی وجود ہی نہیں ، اے انسان !آ ج کا دن خوش بختی کی لغت میں سب سے اچھا کلمہ ہے ۔ اس کا خیا ل کرنے والا ہی زندگی کی رعنا ئیوں اور شادمانیوں سے بہر ہ ور ہو سکتا ہے۔