لالچ اور قنا عت |
ہمارے ہاں بعض لو گ قنا عت کا معنی یہ سمجھتے ہیں کہ انسان
اپنی غربت ہی کو اختیار کئے رکھےاور دولت کے حصول کے جا ئز طریقوں سے بھی گریز کرے
۔ اس نقطہ نظر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ رہبا نیت کا پیدا کر دہ رویہ ہے
۔ اسلام میں قنا عت کا یہ مفہو م ہے کہ انسان دولت کے حصول کے نا جا ئز طریقوں سے
بچے اور جا ئز طریقوں سے جو دولت حا صل ہو جا ئے اس پر خدا کا شکر ادا کر ے ۔ نا
جا ئز طریقوں سے دولت کے حصول سے بچنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جا ئز طریقوں
سے منا سب ما ل کمانے کے لئے اپنی صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا ئے ۔ یہ چیز ان نو
جو انوں کے لئے بہت اہمیت کی حا مل ہے جو اپنے لئے کیرئیر کا انتخا ب کر نے کا
فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ اپنے لئے ہمیشہ ایسے ہی کیرئیر کا انتخا ب کیجئے جہاں آپ کے
لئے رزق حلا ل کمانے کے بہتر مواقع اور حرام سے بچنے کی بہتر سہولتیں میسر ہوں ۔
ہمارے ماحول میں بہت سی ایسی نو کریا ں بھی ہیں جہاں حلا ل تو مشکل سے ہی ملتا ہے
اور بہت کم ملتا ہے البتہ حرام کمانے کے مواقع بے شما ر ہو تے ہیں ۔ آج کل کی سرکا
ری نو کریاں اس کی بدترین مثال ہیں ۔ کیرئیر کے انتخاب کے وقت اللہ تعالیٰ سے دعا
کر تے رہیے اور اچھے لو گوں سے مشور ہ ضرور طلب کیجئے ۔
