Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایمان


ایمان
ایمان

"ایمان کی تین علا مات ہیں :۔
کثرت تقویٰ،نفس کی شہوت کو دبا کر رکھنا اور نفسانی خواہشوں پر غالب آنا "


"تین اوصاف ایسے ہیں کہ جس شخص میں مو جو د ہوں اس کا ایمان کامل ہے : ۔

جب راضی اور خوش ہو تو خوشی میں آکر کوئی براکا م نہ کرے۔

جب نا خوش ہو تو نا خوشی کے باعث حق سے با ہر نہ ہو۔

جب قدرت پا ئے تو کسی سے کو ئی ایسی چیز نہ لے جو اس کی نہ ہو ۔"

"تین خصا ئص ایسے ہیں کہ جس شخص میں وہ مو جو د ہو ں ، وہ ضرورکا مل الایما ن ہو تا ہے : ۔

غصے اور خوشی کی حا لت میں انصا ف کر ے ۔

فقر و غنا میں میا نہ روی اختیا ر کر لے  ۔

اللہ تعالیٰ کے عذاب کا خوف اور اس کی رحمت کی امید دونوں برابر رکھے ۔"

 

"جو شخص اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نڈر ہو جا تا ہے ، اس کا ایمان چلا جا تا ہے ۔"


جو شخص اپنے ایما ن کو کا مل کر نا چا ہتا ہے تو اسے چا ہیے کہ وہ جس کسی سے دوستی یا دشمنی رکھے تو محض اللہ تعالیٰ کے لئے رکھے اور اگر کسی سے خوش یا نا خوش ہو تو صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہو ۔


اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیا دہ شفا ف رکھو کیونکہ جس طر ح قطر وں سے دریا بنتا ہے اسی طر ح سو چوں سے"ایمان " بنتا ہے۔


"ایمان اس کا نا م ہے کہ انسان مصیبت میں صابر اور نعمت میں شکر گزار رہے ۔ "

"ایمان وہ روشن ستارہ ہے جو کبھی بے نور نہیں ہو تا ۔ "

 

"ایمان زبان کے اقرار اور اعما ل بدن کا نا م ہے ۔"

"ایما ن اور عمل ہمزاد ہیں ، جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو تے اور اللہ تعا لیٰ بھی ایک کو دوسرے کے بغیر قبول نہیں فرما تا ۔ "

 

"اخلا ص ایمان کا اعلیٰ درجہ ہے اور اخلا ص ہی پر عبادت کا دارومدار ہے ۔ "

 "برائی کو احسان نا بود کر دیتا ہے اور کفر کو ایما ن مٹا دیتا ہے جبکہ ایمان سب سے اعلیٰ مقصود ہے ۔ "

 

"ایمان ایک درخت ہے جس کی جڑ یقین ، شاخیں پرہیز گاری ، پھو ل حیا اور پھل سخاوت ہے ۔ "


"کامل ایما ن کو اپنی جا ن کی بڑ ی فکر رہتی ہے کہ قیا مت کے دن اس کا کیا حا ل ہو گا۔"


 

"ایما ن کا دارومدار امانت داری پر ہے  اور کشادہ روی سے پیش آنا بھی ایک نیکی ہے ۔"


" اللہ تعالیٰ پر ایما ن اور لو گوں کے ساتھ احسان کر نے سے بڑھ کر انسان کے حق میں کو ئی زیا دہ مفید ذخیرہ نہیں ۔"

 

"جس شخص میں ایما ن نہیں اس کے لئے نجا ت نہیں ۔"

"ایما ن سے بڑ ھ کر کوئی وسیلہ زیا دہ کا میا ب نہیں اور احسان سے بڑ ھ کر کوئی صفت زیا دہ افضل اور مو جب ثواب نہیں ۔"


 

"تسلیم میں ایما ن اور توکل میں حقیقت ایقان کا وجو د ہے ۔"

"ایمان کی بنیا د صدق اور اما نت پر ہے ۔"


 

"اپنے ایمان کو صدقہ اور خیرات کر نے سے درست کر و اور اپنے نفس کو تقویٰ اور پر ہیزگا ری اختیا ر کرنے سے ٹھیک کر لو ۔"


"اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیا دہ مقرب وہ لو گ ہیں جن کا ایمان اس کی ذات پر بہت پختہ ہے ۔"


 

"بہترین ایما ن حسن یقین اور بہترین شرافت لو گوں سے احسان و نیک سلو ک ہے ۔"

"سب سے اچھا وہ شخص ہے جس کا ایما ن خالص اور یقین صادق ہو۔"


 

"مرد کی غیرت ایما ن کا نشا ن ہے اور اس کے فضل و کمال اس کے اقوال سے معلو م ہو تے ہیں ۔"

"اپنے ایما ن کو یقین کے سا تھ مضبوط کر و کیونکہ یہ دین کا بہتر ین جزو ہے ۔"


"اسلا م ایما ن کا ، ایمان یقین کا ، علم عمل کا ، سخی سا ئل کا  اور ایما ن اخلا ص کا محتا ج ہے ۔"

"اپنے ایما ن میں شیطا ن کا حصہ مت لگا اور اپنی جا ن پر اسے طلب مت بنا اگر کلا م کا مو قع نہ ہو تو زبا ن سے مت بول۔"


"بہت سے عابد ایسے ہیں جن کے دین اور ایما ن کا کو ئی ٹھکا نہ نہیں ۔"

"جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایما ن لا تا ہے تو وہ اس کی حفا ظت اور پنا ہ میں آجا تا ہے اور جو اس پر بھر وسہ رکھتا ہے وہ اپنے سب کا م اس کے سپر د کر دیتا ہے ۔"


 

"جو اللہ تعالیٰ پر ایما ن لا تا ہے وہ اس کے عذا ب سے ما مو ن ہو جا تا ہے ۔"

"اخلا ص ایما ن کو لا زم پکڑو کہ یہ جنت کا راستہ اور دوزخ سے بچنے کا ذریعہ ہے ۔"


 

"نجا ت پانے میں وہی کا میا ب ہو گا جو شرائط ایما ن پر قا ئم رہتا ہے ۔"

"بازاروں کے مجمع اور محفلیں شیطا نوں کے حا ضر ہو نے کی جگہ ہیں اور لہوو لعب کے جلسے ایما ن کو بگا ڑ دیتے ہیں ۔"


 

"آدمی جب تک اس بات کی پر واہ نہ رکھے کہ وہ بھوک کے غلبے کو کس چیز سے ہٹا ئے گا اور کس کپڑے کو استعما ل میں لا ئے گا تب تک اس کا ایما ن کا مل اور درست نہیں ہو تا ۔"

"اچھی طر ح پا ک دامن رہنا اور تھوڑے ما ل پر قنا عت کر نا ایما ن کا ستو ن ہے ۔"


 

"اگر تو اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے تو قیا مت میں تجھے امن و امان ملے گا اور اگر تو اپنے نفس کو اللہ تعالیٰ کے سپر د کر ے گا تو یہ صحیح و سلا مت رہے گا۔"

"جس شخص  کا اسلا م اچھا ہو اس نے ہدایت پا ئی اور جس شخص کا ایما ن خا لص ہو اس کو ہدایت کی دولت ہا تھ آئی ۔"


 

"جب تک بند ہ ان چیزوں کو محبو ب نہ رکھے جو اللہ تعا لیٰ کو پسند ہیں اور ان چیزوں کو بر ا نہ سمجھے جو اس کے نزدیک بری اور نا پسند ہیں ۔ تب تک اس کا ایما ن کا مل نہیں ہو تا ۔"

"بے شک جو لو گ کا مل ایما ن دار ہیں وہ فتنوں کی آگ میں ہلا ک ہو جا ئیں گے اور جو کچھ کچے پکے ہیں وہ اس سے بچے رہیں گے ۔"


 

"اما م پر یہ ضروری ہے کہ اپنے ملک والوں کو ایمان کے احکا م اور ان کو حدود اسلا م کی تعلیم دے ۔"

"بے شک ایما ن نے اپنے معتقدین پر اسلام کی سنتوں اور فرضوں کی پا بندی کو لا زم اور ضرور ی قراردیا ہے ۔"


 

"اللہ تعا لیٰ پر ایمان رکھ اور اس کے احکا م دل و جا ن سے ما ن کہ آخرت سلا مت رہے اور لو گوں سے صلح رکھ کہ دنیا بربادنہ ہو ۔"

"مو من کی شرافت اس کا ایما ن اور اس کی عزت اطا عت الٰہی ہے ۔"


 

"ایمان سے نیک کا موں کا پتہ چلتا ہے ۔"

"بہترین ایمان حسن یقین اور بہترین شرافت بدل احسان ہے ۔"


 

"جس شخص کا ایمان سچا اور صادق ہے اس کے واسطے نجا ت حا صل ہے اور جس کا اسلا م اچھا ہے وہ ہدایت تک واصل ہے ۔"

"آدمی کا ایما ن احکا م شریعت کے تسلیم کر نے اورطاعت کے پابندرہنے سے معلو م ہو تا ہے اور آدمی کی عقل عفت اور قنا عت کے ساتھ آراستہ ہو نے سے معلوم ہو تی ہے ۔"


 

"ایمان سے نجا ت ملتی ہے اور عافیت (تندرستی) سے حیا تی کی لذت حا صل ہو تی ہے۔"

"اپنے نفس سے حیا کر نا ایما ن کا ثمرہ ہے ۔"


 

"جو اللہ تعا لیٰ کو واحد اور ایک جا نتا ہے وہ اسے مخلو ق سے تشبیہ نہیں دیتا ۔"

"اصل ایمان یہ ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی کا خیا ل آئے تو رب تعالیٰ سے حیا کر ے اور اس سے شر مائے ۔"


 

"جب تک مو من خو شحالی کو فتنہ اور بلا کو نعمت نہ خیا ل کر ے ، تب تک اس کا ایمان کامل نہیں ہو تا۔"

"خوشی ہے اس شخص کے لئے جو اللہ تعا لیٰ کے عذاب کا خوف کھا ئے اور پھر صدق دل سے ایما ن لا ئے ۔"


 

"سب سے برا ایمان وہ ہے جس میں شک کی مداخلت ہو۔"

"وہ شخص جس کے دل میں ایمان اور یقین جا گزین ہو گیا اور وہ اس پر خوش و خرم رہا وہ نہا یت سعادت مند اور بااقبال ہے ۔"