![]() |
| ذہنی پختگی |
ذہنی پختگی تجربے کے ساتھ آتی ہے ۔ اسے عمر کے ساتھ خا ص کر
نا درست نہیں کیوں کہ بعض عمر رسیدہ افراد بھی کئی معا ملا ت میں پختہ نہیں ہو تے
۔ اس کی واضح مثا ل ہما رے دور میں کمپیوٹر سا ئنسز کی فیلڈ ہے۔ اس میدان میں عا م
طور پر نو جو ان ، عمر رسیدہ افراد کی نسبت زیا دہ پختگی رکھتے ہیں کیوں کہ انہیں
اس کا زیا دہ تجربہ ہو تا ہے ۔ آج کل کے دور میں زندگی اتنی پیچیدہ ہو چکی ہے کہ
اب اس کے ہر معا ملے میں ذہنی پختگی حا صل کر نا کسی ایک شخص کے لئے ممکن نہیں رہا
۔ آپ زندگی کے جن جن معاملا ت مثلا ً تعلیم ، پیشے وغیرہ میں پختگی حا صل کر نا چا
ہتے ہیں ، اس کا زیا دہ سے زیا دہ مطا لعہ کیجئے اوراپنے علم کو تجربے کی کسوٹی پر
پرکھئے ۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھئے اور انہیں دہرانے سے پر ہیز کیجئے ۔ اسی سے اس
خا ص معاملے میں ذہنی پختگی حا صل ہو گی ۔ حضور نبی کر یم ﷺ نے اسی بات کو یو ں
بیا ن فرما یا ہے کہ مو من ایک سورا خ سے دوبار نہیں ڈسا جا سکتا ۔ تجربے کا کوئی
نعم البدل نہیں ۔ البتہ عقل مند لو گ بہت مرتبہ خو د تجربہ کر نے سے پہلے دوسرے کے
تجر بات سے فا ئدہ اٹھا تے ہیں ۔ اگر ہر سا ئنس دان اپنی تحقیق کا آغا ز پہیے کی
ایجا د ہی سے کر تا تو دنیا میں اس قدر سائنسی ترقی نہیں ہو سکتی تھی ۔ دوسروں کے
تجربات سے حا صل کر دہ نتا ئج کو آگے بڑھا ئیے اور مزید پختگی حاصل کر تے جا ئیے ۔

