Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آخرت پرایمان

آخرت پرایمان
آخرت پر ایمان" کے عنوان حضرت علیؑ کے چند بہترین اقوال"

 "اگر اللہ تعالیٰ اور آخرت کے سا تھ تیر ا یقین ٹھیک ہو تا تو آخر ت کی باقی رہنے والی نعمتوں کے عوض دنیا کی فانی چیزیں کبھی اختیا ر نہ کر تا اور اعلیٰ درجہ کی چیزوں کو کم درجہ اور بالکل نکمی چیزوں کے ساتھ کبھی فروخت نہ کر تا۔ "

 

"جو شخص آخرت پر یقین رکھتا ہے ، وہ دنیا سے منہ مو ڑلیتا ہے ۔ "



"جب تو دارفنا سے منہ پھیر لے اور دارآخرت کا چا ہنے والا ہو جا ئے تو سمجھ کہ تیرا تیر نشانے پر لگا ، تیرے لئے کا میابی کے دروازے کھل گئے اور ہر طرح کی خیرو فلا ح کے ساتھ تو کا میا ب ہو گیا۔"

 


"جو شخص آخرت کا یقین رکھتا ہے ۔ وہ دنیا کی حرص نہیں کر تا۔"