Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نصائح وحکا یا ت رومی

 


نصائح / حکا یا ت رومی


"ایسے دکھائی دو جیسے تم ہو یا ایسے رہو جیسے تم دکھائی دیتے ہو۔"

 


"دوست وہ ہے جو تمہیں اس وقت پسند کرے جب تم کچھ بھی نہ ہو ۔"

 


"گفتگو سے سمجھ بو جھ میں اضا فہ ہو تا ہے  لیکن تنہائی وہ مدرسہ ہے جہاں عظیم ذہن بنتے ہیں۔"

 


"دشمن ہمیشہ دما غ کے منتخب کرو  اور دوست ہمیشہ کردارکے۔"

 


"دوستی کی کشتی میں پہلا سوراخ شک کا ہو تا ہے۔"

 


"وفا ایک ایسا دریا ہے جو کبھی خشک نہیں ہو تا۔"

 


"اگر ہماری جا ن یا د خدا میں بیدار نہیں تو  یہ بیداری ہمارے لئے قیدخا نہ ہے۔"

 


"زندگی کے لمحات کو غنیمت جانو! بہت جلد یہ تم سے چھن جا ئیں گے۔"

 


"جہاز میں اسباب بھرو اور روانہ ہو جا ؤ کیونکہ اس بات کا کسی کو علم نہیں ہوتا کہ جہاز بیچ سمندرڈوبے گا یا ساحل پر جا پہنچے گا۔باخبر انسان کہتے ہیں کہ “ہم اسوقت تک کچھ نہیں کریں گے جب تک ہمیں یقین نہ ہو جائے ” لیکن اس  بات کو تا جر اچھی طر ح جا نتے ہیں کہ اگر وہ کچھ نہیں کر یں گے تو نقصان   اٹھا ئیں گےلہٰذا ان تا جروں میں اپنا شما ر مت کروجو سمندر کے خطرات کا خدشہ نہیں مول لیتے۔"



"جب آپ کوئی کام روح کی گہرائیوں سے کر تے ہیں تو آپ اپنے جسم و جاں میں لطف و انبساط کا ایک دریا رواں محسوس کر تے ہیں۔"

 


"جب خدا ہما ری مدد کر نا چا ہتا ہے تو ہمیں
انکساری کی طرف ما ئل کر دیتا ہے۔"

 


"محبت کی تلاش آپ کا ہدف نہیں بلکہ آپ کا ہدف ان رکاوٹوں کو تلا ش کر نا ہے جو آپ نے اس جذبے کے خلا ف کھڑی کر لی ہیں۔"

 


"ہر فرد مو ت سے خوف زدہ ہے لیکن حقیقی ولی اس پر قہقہہ لگاتا ہے ۔ کوئی چیز ان کے دلوں کو تکلیف نہیں پہنچا سکتی کیوں کہ سیپ سے خواہ کچھ بھی ٹکرائے مو تی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔"

 


"صرف رسمی تعلیم کا مقصد روحوں کو تباہ کر نا ہے۔"

 


"اگر تو غرور کو اپنے سر سے نہیں نکا لے گا تو بعد میں آنے والے انسان تیرے حال سےعبرت حا صل کر یں گے۔"

 


"ہستی کا آئینہ فنا ہے ۔ فنا اختیار کر ، تا کہ تو ہستی کو دیکھ لے۔"

 


"مال و دولت کی فراوانی مزید کی خواہش کو جنم دیتی ہے اور انسان ان خواہشات سے چپک کر رہ جا تے ہیں ۔ یہ خواہشات غربت کے ڈر سے مزید کا لا لچ پیدا کر دیتی ہیں۔"


 

"اگر تمہا ری انا تمہا ری رہنما ہے تو پھر مد د کے لئے قسمت کی طر ف مت دیکھو، دن کو تم سوئے رہتے ہو اور راتیں مختصر ہیں ۔ ممکن ہے جب تم جا گو زندگی کی شا م ہو چکی ہو۔"

 


"جس خوبصورتی سے ہم پیا ر کر تے ہیں اس خوبصورتی کو اپنے عمل میں ڈھا ل لینا چا ہیے ۔"

 


"اپنے آپ کو خا موشی کے ساتھ اس بھرپور کشش کی جا نب کھنچنے دو جس سے تم حقیقی پیا ر کر تے ہو۔"

 


"بہت سے انسان آگ سے بچنے کی کو شش                                  کر تے رہتے ہیں اور انجا م کا ر اسی میں جا گرتے ہیں ۔"

 


"صرف دل سے ہی تم آسمان کو چھو سکتے ہو۔"

 


"صبر خوشی کی چا بی ہے ۔"

 


"دنیا دار لو گ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اس لئے دوسروں پر تہمت لگاتے ہیں۔"

 


"اچھا بولنے کے لئے پہلے اچھا سننا ضروری ہے ۔ ایک انسان کو پہلے سننا چا ہیے اور اسی سے بولنے کا فن سیکھنا چا ہیے ۔"



"کھانے کے ایک لقمے میں ایک بال یا ریت کا ایک ذرہ آجا ئے تو پورانوالہ پھینک دیا جا تا ہے پھر تمہا ری روح کیسے آلو دہ غذا                                   برداشت کر سکتی ہے ۔"

 

"برائی دل کو تکلیف میں مبتلا کر تی ہے اور سچ سے فرحت بخش طمانیت حا صل ہو تی ہے ۔"

 


"ذہین انسان خودمختاری  اور بچہ مٹھائی چا ہتا ہے۔"

 


"میا نہ روی یعنی درمیا نی راہ ہی عقلمندی ہے ۔"

 


"لا زوال خوبصورتی صرف دل کی خوبصورتی ہے۔"

 


"حلا ل لقمہ کے منہ میں آنے سے عبادت کا رجحان اور آخرت میں جنت میں جا نے کا پختہ یقین پیدا ہو تا ہے۔"

 


"بھوکا شیر عام شیر کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہو تا ہے ۔"

 


"اے انسان ! ہر راز کسی نہ کسی وقت ظا ہر ہو کر رہتا ہے اس لئے بدی کا بیج نہ بو
کیونکہ وہ ضرور اگے گا۔"

 


"اللہ تعالیٰ کی جا نب سے مصا ئب تنبیہہ کرنے کے لئے آتے ہیں ، یہ عین رحمت ہو تے ہیں تاکہ تجھے غفلت سے بیدا ری حا صل ہو ۔"

 


"اپنے اردگر د رونما ہو نے والی باتوں کا مشا ہدہ کر و لیکن ان کا دعویٰ مت کر و ، متحرک صنا عی قدرت دیکھو اور خا مو ش رہو۔"

 


"یہ دنیا تمہاری جانوں کا قیدخا نہ ہے ، خبردار اس جانب دوڑو جو خدا کا میدا ن ہے ، اس لئے کہ یہ عالم محدود اور اللہ لا محدود ہے ۔"

 


"سورج کی تعریف دراصل اپنی آنکھوں کی تعریف ہے ۔"

 


"ڈر کی سوچ اور کشمکش سے باہر نکلو  اور خاموشی میں زندہ رہو ۔"

 


"اپنی ہوشیاری بیچ ڈالو اور کم فہمی خرید لو۔"

 
"کھرا اور کھوٹا سونا بغیر کسوٹی پر پرکھے قابل اعتبارنہیں۔"

 


"اصل فقیر ہمیشہ شریعت محمد ی ﷺ کا پا بند ہوتا ہے کیونکہ شریعت کی پابندی کے بغیر شریعت عین مکا ری ہے۔"

 


"اپنے امتیاز اور انفرادیت کے شعلے سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی دانشمند کی زیا رت کی           جا ئے ۔"

 


"خاموشی اللہ کی زبان ہے اور اس کے علا وہ سب کچھ ایک کمزور ترجمےکی حیثیت
رکھتا ہے ۔"

 


"اہل علم کا علم انہیں اٹھا تا ہے  اور اہل تن کے علوم ان کے لئے بوجھ ہیں ۔"

 


"درویشوں کے علا وہ دنیا کے با قی لو گ بچوں کی مانند ہیں جو دنیا کے کھیل میں مگن ہیں ۔"

 


"اگر تو حضرت آدم علیہ السلام کی پشت میں سے ہے تو پھر جستجو میں رہ! دل کی آگ اور آنکھ کے پانی سے اپنی روح کی غذا تیار کر۔"

 


"لو گ اگر اس صورت پر ستی سے آگے دیکھیں اور ان صورتوں کے خالق کی طر ف متوجہ ہوں جو حسن کا اصل سر چشمہ و مر کز ہے تو دنیا ہی سے جنت کا لطف و نظا رہ شروع ہو جا ئے۔"

 


"صفیں پچھاڑنے والا شیر بننا تو آسان ہے لیکن حقیقی شیر تو وہ ہے جو اپنے نفس کو قابو کر ے اور اسے شکست دے۔"

 


"دانا دشمن  نادان دوست سے بہتر ہے ۔"

 


"اپنی ذات کی نفی کئے بغیر منزل پا نا ممکن نہیں ۔"

 


"جو شخص صرف آغاز پر نظر رکھتا ہے ، وہ بصارت سے محروم ہے اور جو انجام پر نگا ہ رکھتا ہے وہ دوراندیش اور عقلمند ہے ، وہ کبھی شرمسار نہیں ہو تا۔"

 


"ہر مشکل سے مشکل گھڑی میں خدا پر توکل کر و ، وہ قادرمطلق ہے ۔"

 


"احمق، بدفطرت اور کمینے انسان سے اگر کوئی بھلا ئی کر و  تو اس کے شر سے بچنا چا ہیے ۔"

 


"نا اہل سے محبت کر نے کا انجا م ہمیشہ ذلت، رسوائی اور ہلا کت کی صورت میں نکلتا ہے ۔"

 


"اگر تم ضرورت مند کی مدد کر نے کے قابل ہو تو اس سے ہمدردی کے چند بول بولنا کا فی نہیں بلکہ تم پر فرض ہے کہ اس کی مدد کر و۔"

 


"اللہ تعالیٰ کے ہر کا م میں بہتری ہو تی ہے تسلیم و رضا سے اسے منجا نب اللہ سمجھ کر اس پر صبر و شکر سے کا م لینا چا ہیے ۔"



"دما غ اور جا ہل کو کو ئی نصیحت کر نا ایسا ہے جیسے بنجر زمین میں بیج ڈالنا۔"

 


"دوسروں کے انجا م سے عبر ت حاصل کر نا عقلمندوں کا شیوہ ہے ، یہ ان کو انجا م
بد سے بچا لیتا ہے ۔"

 


"دل کی صفائی (نیت کا صا ف ہو نا) کامیابی کی ضما نت ہے ۔"

 


"جو مصیبت میں کا م نہ آئے وہ دوست نہیں ۔"