"بے شک سب سے زیادہ ثواب ملنے والی نیکی احسان اور
بلاشبہ تما م کا موں میں نیک انجام والا کا م صبر ہے۔"
"احسان ایک ذخیرہ ہے اور کریم وہ
ہے جو اس ذخیرے کو جمع کرے۔"
"جو شخص لو گوں سے احسان اور
نیکی کر تا ہے ، اس کی سب لو گ تعریف و تکریم کر تے ہیں۔"
"جو شخص اپنے احسان کو جتلا تا
ہے ، وہ اسے مکدر اور خراب کر دیتا ہے ۔"
"جو شخص سردار ہو کر لو گوں پر انعام و اکرام کرتا ہے ، وہ بلاشبہ اپنی سیا ست اور سرداری کا حق اداکر تا ہے ۔"
"جو شخص اپنے احسان کو جو وہ لو
گوں کے سا تھ پہلے کیا کر تا تھا جب اسے روک دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے فراخی
اور قدرت کو زائل کر دیتا ہے ۔"
"جو شخص لو گوں کے ساتھ احسان
اور نیکی کے ساتھ برتا ؤ نہیں کرتا لو گ اس کے شکر گزار نہیں ہو تے ۔"
"جو شخص برے لوگوں کے ساتھ احسان
کر تا ہے وہ خود ان کے شر سے بھی سلامت نہیں رہتا۔"
"جو شخص اپنے احسان کو جتلا تا
ہے وہ گویا احسان نہیں کرتا۔"
"جو شخص احسان اور نیکوئی کا کفران اور نا شکری کر تا ہے ، وہ اپنے آپ کو قطع تعلق کا مستحق بنا تا ہے ۔"
"احسان غنیمت ہے اور قنا عت ایک
بڑی نعمت ہے ۔"
"احسان جتلانا اور منت رکھنا
نیکی کو بربا دکرتے ہیں ۔"
"ایثار ایک بلند پا یہ احسان اور
توفیق خدائے رحیم کی عنا یت ہے ۔"
"جو آدمی لوگوں کے ساتھ احسان کر
تا ہے ، اس کے کا موں کا انجا م نیک ہو جا تا ہے اور اس کے لئے راہیں آسان ہو جا
تی ہیں۔"
"احسان ایک ذخیرہ ہے پس تلا ش کر
و کہ کس شخص کے پا س چھو ڑتے ہو ۔"
"اپنے بہت بڑے احسان کو بھی بڑا
نہ سمجھ کہ تجھے اس سے بھی زیا دہ احسان کر نے کا حکم ہے ۔"
"جس شخص کو تیرے احسان کا وثوق
اور اعتبار ہو تا ہے وہ تیرے زور اور قوت کا ڈر رکھتا ہے ۔"
"کسی کے احسان کا مکا فات کر نا
گویا اس کی منت سے آزا د ہو تا ہے ۔"
"لو گوں کے ساتھ احسان کر نا نہا
یت اعلیٰ درجے کی بخشش ہے ۔"
"محسن وہ شخص ہے جس کے افعا ل اس
کے اقوال کی تصدیق کریں اورنعمت الٰہی میں فکر بڑی عبا دت ہے ۔"
"احسان کر نا بھلے ما نس لو گوں
کی خصلت اور برائی برے لو گوں کی عا دت ہے ۔"
"احسان اور نیکی تب ہی ٹھکا نے
لگتی ہے جب شریف لو گوں سے کی جا
ئے ۔"
"اگر احسان آدمی کی شکل میں
دکھائی دیتا ، تو ایسا با جما ل ہو تا کہ تما م جہان پر فوقیت رکھتا۔ "
"جو لو گ احسان کے لا ئق ہوں ان
سے احسان کئے جا ؤ اس سے تمہا رے دشمن ذلیل ہو جا ئیں گے ۔"
"برائی کا مقابلہ احسان سے، غفلت
کا مقابلہ بیداری سے اور حرص کا مقابلہ قنا عت سے کرو۔"
"خالص ایما ن باللہ اورلوگوں سے نیکی و احسان کرنا قیامت کے دن کے لئے بہترین نفع بخش سرمایہ ہیں۔"
"کسی کے ساتھ احسان کر نا ہو تو
ایسے شخص کے ساتھ کرو جو اس کو یا د کرتا اور دہر اتا رہے ۔"
"احسان کرنا انسان کوغلا م بنا
لینا اور منت رکھنا احسان کو خراب کر دینا ہے ۔"
"ہر ایک نیکی احسان ، ہر ایک عا
قل غمگین، ہر ایک حریص ہمیشہ کا فقیر اور
ہر ایک قانع غنی رہتا ہے ۔"
"احسان کرنے سے آدمی آزاد لو گو
ں کا ما لک ہو جا تا ہے اور لو گوں کے ساتھ نیکی کر نے سے وہ ہمیشہ شکرگزاررہتے
ہیں ۔"
"مالی احسان ما ل کے چلے جا نے
سے مٹ جا تے ہیں ۔"
"لو گوں پر احسان کر نے سے قدر
بڑھتی ہے اور خاموشی سے عزت و وقار میں اضافہ ہو تا ہے ۔"
"یہ نہا یت سعادت مند ی کی بات
ہے کہ آدمی ایسےلو گوں کے ساتھ نیکی اور احسان کر ے جو اس کے اہل ہوں۔"
"لو گوں کے ساتھ نیکی کر نے میں
جلد اور ان کے ساتھ احسان کر نے میں زیا دتی کی کو شش کر ۔ کیوں کہ یہ نہایت دیرپا
ذخیرہ ہے اور اس سے آدمی ہمیشہ نیک نام رہتا ہے ۔ "
"جب کو ئی شخص تجھ سے احسان کر ے
تو اسے ہمیشہ یا د رکھ اور جب تو کسی کے ساتھ احسان کر ے تو ا
سےبھو ل جا ۔"
"جو شخص کو ئی چیز دے کر جتلا تا
ہے ۔ اس کے احسان میں کچھ مزا نہیں رہتا ۔"
"خا ئن لو گوں کو امین سمجھنا
ذلت کا نشا ن ہے اور لو گوں کے ساتھ احسان کر نا بلند ہمتی کا نشا ن ہے ۔"
"لو گوں کے ساتھ نیکی اور احسان
کر نا اقبال مند ی کی علا مت اور کمینوں کا ساتھی بننا ادبار اور بدبختی کا نشا ن ہے ۔"
"جو شخص اپنے پڑوسیوں کے ساتھ
احسان کر تا ہے ۔ بہت سے لو گ اس کے خدمت گزار ہو جا تے ہیں ۔"
"جب دنیا کی کوئی چیز چلی جا ئے تو اس پر غم نہ کر اور جب کسی کے سا تھ احسان کر تو اسے مت جتلا۔"
"ہر نیکی میں احسان اور ہر ایک
بھلا ئی میں امتنا ن ہے ۔"
"احسان کو ضا ئع کر نا بہت بڑی مصیبت اور امانت میں خیانت کر نا بہت بڑ ی خیا نت ہے ۔"
"احسان ایک قسم کا طو ق ہے جو
شکر یا بدلہ دینے سے کھل سکتا ہے ۔"
"جو شخص اپنے احسان کو جتلا تا ہے وہ اسے ضا ئع و بربا د کر دیتا ہے ۔"
"احسان کر نے سے لو گ غلا م اور حسن سیرت سے ساتھی ما نو س ہو جا تے ہیں۔"
"ایثار سے آزاد لو گ غلا م ہو جا تے ہیں اور احسان سے انسان تا بع فرما ن بن جا تے ہیں ۔"
"جو شخص احسا ن اور فضل کو کا مل کرنا چا ہتا ہے ، وہ ما نگنے سے پہلے لو گوں پر ما ل خرچ کر دیتا ہے ۔"
"تیری نیکی اور احسان کا زیا دہ مستحق وہ شخص ہے جو تیرے ساتھ نیکی کرنے سے غافل نہ ہو ۔"
"جوشخص احسان کر کے جتلا ئے وہ
اپنی مروت پر ظلم کر
تاہے ۔"
"احسان اچھا ذخیرہ ، دین اچھا رفیق اور یقین شک کے دور کر نے کے لئے کا فی ہے ۔"
"انسان کے ساتھ جب تک کہ احسان
نہ کیا جا ئے وہ کبھی غلا م نہیں ہو تا۔"
"بہترین صفا ت ایمان ، احسان کر نا اور بدترین خصلت ظلم و تعدی ہے ۔"
"احسان سے لو گوں کے دل قا بومیں
آجا تے ہیں اور فضل و کر م کر نے سے سب عیب چھپ جا تے ہیں ۔"
"تما م نیک کاموں میں جس چیز کا
صلہ بہت جلد ملتا ہے وہ احسان ہے اور جس کا عذاب زیادہ سخت ہے وہ شر اور طغیان
(سرکشی) ہے۔"
"خوشی ہے اس شخص کے لئے جو بندوں
کے ساتھ احسان کما ئے اور آخرت کے لئے سامان بنا ئے۔"
"دروازہ حسنا ت ہمیشہ حکم الٰہی
سے کھلتا اور بند ہو تا ہے۔"
"احسان کر نا بہت ہی نفع بخشتا ہے جب ایسے شخص کے ساتھ
احسان کیا جا ئے جو عہد کا پکا اور وفا دار ہو ۔"
"جب تو کسی کے سا تھ احسان کر ے تو اس کو مخفی رکھ اور
جب تیرے ساتھ کوئی دوسرا احسا ن کر ے تو اسے ظا ہر کر ۔"
"جو شخص اپنے بھا ئیوں کے ساتھ احسا ن اور نیکی کر تا
ہے وہ اس سے ہمیشہ دوستی اور محبت کر تے ہیں ۔"
"منت رکھنا احسان کو خراب کر دیتا ہے ۔ "
"جو شخص کسی شریف کے ساتھ نیکی اور احسان کر تا ہےوہ
اس کا شکرگزار رہتا ہے ۔"
"اے نیکی اور احسان کر نے والے اپنے احسان کی منت نہ
رکھ اور اسے مت جتلا ، کیونکہ جتلا نے سے نیکی اور احسان برباد ہو جا تے ہیں ۔"
"سب سے براکا م وہ ہے جس سے احسان اور سابقہ نیکی پر
ہا تھ صا ف ہو ۔"
"بہت سے لو گ گنا ہو ں میں اس لئے ترقی کر تے جا تے
ہیں کہ اللہ تعا لیٰ ان کے ساتھ احسان فر ماتا ہے ۔"
"جو شخص تیرے
ساتھ احسان کر ے اس کے ساتھ برائی نہ کر ۔ کیوں کہ جو شخص اپنے محسن کے ساتھ برائی
کر تا ہے تو اسے یہ سزا ملتی ہے کہ وہ آئندہ کو اپنا احسان بند کر دیتا ہے ۔"
"ایما ن کی بہترین صفت احسان اور سب سے بری خصلت ظلم و
زیادتی ہے ۔"
"احسان کا انکا ر محرومی کا موجب ہے اور لوگوں کے ساتھ
ہمیشہ احسان کر نا ، ہمیشہ دولت مند اورصاحب وسعت رہنے کا ضا من ہے ۔"
"جو شخص لو گوں کے ساتھ احسان اور نیکی کر تا ہے ، وہ
ان کے نزدیک قابل تعریف سمجھا جا تا ہے ۔"
"جو شخص کمینوں کی خبرگیری کر تا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کے
ہاں برا کر تا ہے ۔ "
"جو شخص تیرے ساتھ احسان کر ے اس کی قدر کر ۔"
"جو شخص اپنے احسان اور نیکی کو جتلا تا ہے ، وہ اپنے
شکرکو خود ضا ئع کر دیتا ہے ۔"
"بے شک تیرا ان دشمنوں اور حاسدوں کے سا تھ احسان کر
نا جو تیر ے ساتھ مکروفریب کر تے ہیں ، ان کے ساتھ برائی کرنے کی نسبت ان کو زیا دہ غصہ دلا تا ہے ۔"
"احسان کو درجہ تکمیل تک پہنچا نا اس کی ابتدا کر نے
سے بہتر ہے ۔"
"نیکی اور احسان کو امانت کے ساتھ زندہ رکھو۔"
"بار بار جتلا نا احسان اور نیکی کو بربا د اور خراب
کر دیتا ہے ۔"
"اگرتیرا بھا ئی تیرے سا تھ برا ئی کر تا ہے تو تو اس کی
برا ئی سے بڑ ھ کر اس کے ساتھ احسا ن کر اور اگر وہ تجھ سے قطع تعلق کر تا ہے تو
تو نہ کر ۔"
"جتلا نے والے کے احسان اور نیکی میں کوئی لذت
نہیں احسان کا انجا م قابل مذمت نہیں اور
زبان کی لغز ش پر اکثر لو گو ں کو قابو اور قدر ت نہیں ۔ "
